15 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت آج ساری دنیا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند امام موسی کاظم علیہ السلام کے روز شہادت کی مناسبت سے سوگ منایا جارہا ہے۔

ابنا: عراق کے شہر کاظمین میں جہاں امام موسی کاظم علیہ السلام کا روضہ ہے اس وقت ساٹھ لاکھ سے زائد زائرین جمع ہیں جو خاندان نبوت وعصمت کی نویں فرد کا سوگ منارہے ہیں۔ کاظمین میں ہرسال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند امام موسی کاظم علیہ السلام کے روضہ اقدس پر دسیوں لاکھ زائرین کامجمع ہوتا ہے جو عراق کے علاوہ ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں سے آتے ہیں۔

عراقی حکومت نے کاظمین میں زائرین کی حفاظت کے لئے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ ایران میں بھی ہر چھوٹے بڑے شہر اور قریے میں مسجدوں، امام بارگاہوں اور علماء و مراجع کرام کے گھروں میں گذشتہ شب ہی سے مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوگيا تھا جن میں عقیدت مندان اھل بیت عصمت و طہارت نے ان کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

ادھر ہندوستان و پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھی آج امام موسی کاظم علیہ السلام کا سوگ منایا گيا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کو سفاک عباسی حکمران ہارون الرشید نے زہر دغا سے شہید کیا تھا۔.......

/169